ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہنی پریت کا نارکوٹسٹ لئے جانے کا امکان

ہنی پریت کا نارکوٹسٹ لئے جانے کا امکان

Sat, 07 Oct 2017 10:20:24    S.O. News Service

پنچکولہ:6؍اکتوبر(یو این آئی)ہریانہ کی پنچکولہ پولیس جنسی استحصال معاملہ میں روہتک کی سناریا جیل میں بند ڈیرا سچا سودا سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو چھ دنوں کی حراست میں لینے کے بعد  اسے لے کر بھٹنڈا روانہ ہوگئی۔پولیس ہنی پریت کی دوست سکھ دیپ کور کو بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے ۔سکھ دیپ کے گھر پر ہی ہنی پریت ٹھہری ہوئی تھی۔اس سے قبل پولیس دونوں کو یہاں سیکٹر20تھانہ لے گئی اور کچھ خانہ پری کرنے کے بعدبھٹنڈا روانہ ہوگئی۔پولیس اس بات کا پتہ لگانا چاہتی ہے کہ25؍اگست کو ڈیرا سچا سوداسربراہ کو مذکورہ معاملوں میں مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت کے ذریعہ قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد لاپتہ ہونے والی ہنی پریت کہاں کہاں رہی اور کن لوگوں کے رابطہ میں تھی۔پولیس اس سے یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ ڈیرا سربراہ کو قصوروار قرار دیئے جانے کے بعد پنچکولہ سمیت ریاست کے کئی حصو ں میں ڈیرا حمایتیوں نے بڑے پیمانہ پر تشدد،آتش زنی،اور توڑپھوڑ کے واقعات اور ڈیرا سربراہ کو عدالت سے فرار کراکر لے جانے کی سازش میں کون کون لوگ شامل تھے ۔اس سے یہ بھی جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ 25؍اگست سے فرار ڈیرا سچا سودا کے ترجمان آدتیہ انسا اور پون انسا سے وہ رابطہ میں تھی یا نہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرا کی رازدارہنی پریت اب تک پوچھ گچھ میں سوالوں کا گول مول جواب دیتی رہی ہے ۔اگر اس کا رویہ مزید ایسا ہی رہتا ہے تو پولیس نے اس کا نارکو ٹسٹ کرنے آپشن کھلا رکھا ہے اور وہ کبھی بھی اس سلسلہ میں عدالت سے اجازت حاصل کرسکتی ہے۔ ہنی پریت اور سکھ دیپ کو تین اکتوبر کو پنجاب کے زیرک پور علاقہ سے گرفتار کیا تھا۔


Share: